متحدہ عرب امارات نیشنل ڈے پر پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ متوقع
نیشنل ڈے کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران مالدیپ، تھائی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ جیسے مقامات پر ایئر ٹکٹ کے کرایے دوگنے تک ہو سکتے ہیں
متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو نیشنل ڈے کی تعطیلات میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں فوراً بکنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریول انڈسٹری کے مطابق، اس سال نیشنل ڈے پر کچھ ملازمین کو 2 دسمبر سے 6 دسمبر تک پانچ دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ اس دوران مالدیپ، تھائی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی افریقہ جیسے مقامات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایئر ٹکٹ کے کرایے عام دنوں کے مقابلے میں 25 سے 35 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں، جبکہ بعض مقامات کے لیے کرایے تقریباً دوگنے ہو سکتے ہیں۔ مالدیپ، ماریشس اور سی شلز سب سے زیادہ بک ہونے والے جزیرے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہوٹل بکنگ میں بھی 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال فیملیز اور جوڑوں کی بکنگ میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ای آر اے نیوز گلف کو فالو کریں۔