گلوبل ولیج دبئی میں جعلی ویب سائٹس سے وی آئی پی پیک خریدنے پر انتباہ جاری
وی آئی پی پیک صرف سرکاری کوکا کولا ارینا ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔ سب سے مہنگا ڈائمنڈ وی آئی پی پیک 7,900 درہم میں دستیاب ہے۔
دبئی کے گلوبل ولیج میں سیزن 31 کے آغاز سے پہلے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جعلی ویب سائٹس اور غیر مجاز فروخت کنندگان سے وی آئی پی پیک نہ خریدیں۔ حکام کے مطابق یہ پیک صرف سرکاری کوکا کولا ارینا ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی پیک غیر مجاز ذرائع سے خریدا جائے تو اسے منسوخ یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ دبئی پولیس نے بھی جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائمنڈ وی آئی پی پیک 7,900 درہم، پلاٹینم 3,490 درہم، گولڈ 2,490 درہم اور سلور 1,890 درہم میں دستیاب ہیں۔ میگا گولڈ اور میگا سلور پیک کی قیمتیں بالترتیب 4,990 اور 3,490 درہم ہیں۔ پیک صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہی خرید سکتے ہیں۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف سے لی گئی ہے۔