دبئی میں 260 ملین مسافروں کیلئے نیا ایئرپورٹ اور 100 ارب درہم کا مالیاتی ضلعہ منظور
محمد بن راشد لیڈرشپ فورم 2026 میں دبئی کے مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ 34 ارب درہم کی میٹرو گولڈ لائن بھی منصوبے میں شامل ہے۔
دبئی میں رہنے والوں اور آنے جانے والوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد بن راشد لیڈرشپ فورم 2026 میں حکام نے بتایا کہ دبئی میں نیا ایئرپورٹ تیار کیا جائے گا جو ہر سال 260 ملین مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ اس کے علاوہ 100 ارب درہم کی لاگت سے ایک بڑا مالیاتی ضلعہ بھی بنایا جائے گا۔ فورم میں یہ بھی بتایا گیا کہ دبئی میں روزانہ 11 ملین سے زیادہ سفر ریکارڈ ہوتے ہیں اور 2040 تک شہر کی آبادی دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ہدف ہے کہ 2030 تک ہر چوتھا سفر خودکار ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہو۔ 34 ارب درہم کی میٹرو گولڈ لائن بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف سے لی گئی ہے۔