صحت
دبئی میں میڈیکل اشتہارات کیلئے مبالغہ آمیز الفاظ پر پابندی عائد
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے ڈاکٹروں اور کلینکس کو سوشل میڈیا پر ’بہترین‘، ’100%‘، ’کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
دبئی میں رہنے والے افراد کے لیے اہم خبر ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے نئے اصول جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز کو سوشل میڈیا پر طبی خدمات کی تشہیر میں مبالغہ آمیز دعوے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب اشتہارات میں ’بہترین‘، ’100%‘، ’کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں‘، ’فوری نتائج‘، ’یونیک‘، ’واحد‘، ’محفوظ ترین‘، ’جادوئی‘ اور اسی طرح کے دیگر الفاظ اور دعوے استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ یہ قانون دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے لائسنس یافتہ تمام ہیلتھ کیئر اداروں اور پروفیشنلز پر لاگو ہوگا۔ ای آر اے نیوز گلف نے یہ خبر دی ہے۔