متفرق
دبئی کے رہائشیوں کیلئے فلیکس رینٹ اسکیم میں ماہانہ کرایہ جمع کرانے کی سہولت جاری
اب کرایہ داروں کو سالانہ ایڈوانس چیک کیلئے بینک سے قرض یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ فلیکس رینٹ اسکیم میں کرایہ ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی جمع کرایا جا سکتا ہے۔
دبئی میں رہائشی اب کرایہ ادا کرنے کے لیے بینک سے قرض یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ فلیکس رینٹ اسکیم کے تحت کرایہ دار اب اپنا سالانہ کرایہ ایک ساتھ دینے کے بجائے ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی اقساط میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سہولت سے کرایہ داروں کو اضافی سود یا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی اور مجموعی طور پر سالانہ کرایہ میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ رئیل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے رہائشیوں کی مالی مشکلات کم ہوں گی اور انہیں بڑی رقم اکٹھا کرنے کی پریشانی نہیں ہوگی۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف نے دی ہے۔