متبادل یا جعلی اشیاء خریدنے والوں کو قانونی کارروائی کا انتباہ
نئے قانون کے تحت جان بوجھ کر جعلی یا خراب اشیاء خریدنے یا بیچنے پر خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ جرمانے کی مخصوص رقم ابھی واضح نہیں کی گئی۔
متبادل یا جعلی اشیاء خریدنے یا بیچنے والے افراد کے لیے متحدہ عرب امارات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ جان بوجھ کر جعلی، ناقص یا خراب اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ یہ ہدایت نئے اینٹی کمرشل فراڈ قانون کے تحت جاری کی گئی ہے۔ اس قانون میں بتایا گیا ہے کہ پہلے وارننگ دی جائے گی، پھر لائسنس عارضی طور پر منسوخ ہو سکتا ہے اور آخر میں جرمانہ بھی لگ سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر معاملہ ادویات، زرعی پیداوار یا نامیاتی خوراک جیسی اشیاء سے متعلق ہو تو کارروائی سخت ہو سکتی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کی دھوکہ دہی کا شبہ ہو تو متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ ای آر اے نیوز گلف