دبئی میں بیچلر رہائش صرف مقررہ علاقوں میں اجازت یافتہ قرار
بنی یاس روڈ، شیخ زاید روڈ، جمیرہ روڈ اور الوصل روڈ پر صرف فیملی رہائش کی اجازت ہوگی۔ نئے قواعد پر عمل درآمد کے لیے 8 ستمبر 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
دبئی میں مشترکہ رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نئے قواعد جاری کیے گئے ہیں۔ دبئی میونسپلٹی کے مطابق اب صرف مخصوص علاقوں میں بیچلر اور فیملی رہائش کی اجازت ہوگی۔ بنی یاس روڈ، شیخ زاید روڈ، جمیرہ روڈ اور الوصل روڈ پر صرف فیملیز کو رہنے کی اجازت ہے، یہاں بیچلر یا غیر متعلقہ افراد ایک ساتھ کمرہ شیئر نہیں کر سکتے۔ رہائش حاصل کرنے یا کرائے پر دینے سے پہلے یہ چیک کرنا ضروری ہے کہ عمارت منظور شدہ زون میں ہے یا نہیں۔ نئے اور ترمیم شدہ دونوں اقسام کی عمارتوں پر یہ قوانین لاگو ہوں گے۔ 8 ستمبر 2027 تک تمام مالکان اور ڈیولپرز کو ان قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں 500 سے 500,000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یہ خبر ای آر اے نیوز گلف سے لی گئی ہے۔