دبئی میں جعلی فری لانس ویزا اسکیم پر ایک شخص گرفتار
جی ڈی آر ایف اے دبئی نے رہائشیوں کو ہدایت دی ہے کہ ویزا آفرز کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کریں۔ جعلی ویزا اسکیم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں نوکری یا بہتر زندگی کی تلاش میں آنے والے افراد کے لیے اہم خبر ہے۔ دبئی میں ایک شخص کو جعلی فری لانس ویزا اسکیم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جی ڈی آر ایف اے دبئی کے مطابق یہ شخص لوگوں کو رقم کے عوض غیر قانونی ویزا دینے کی پیشکش کر رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران جعلی دستاویز پکڑی گئی جس سے مزید افراد تک رسائی حاصل ہوئی۔ ادارہ نے رہائشیوں اور آنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ویزا یا اقامہ کی آفر صرف سرکاری ذرائع یا لائسنس یافتہ دفاتر سے ہی قبول کریں۔ سوشل میڈیا یا غیر مجاز ذرائع سے ملنے والی کسی بھی پیشکش پر ہرگز اعتبار نہ کریں۔ جی ڈی آر ایف اے دبئی نے کہا ہے کہ مشکوک آفرز کی فوری اطلاع دیں تاکہ فراڈ کی روک تھام ہو سکے۔ یہ خبر آپ تک ای آر اے نیوز گلف نے پہنچائی ہے۔